sindh high court mein press room ka ifteta

سرکاری ملازمین کے ایک ماہ میں ایکریڈیشن کارڈ منسوخ کرنے کا حکم۔۔۔

سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری ملازمین کے صحافت کرنے کے کیس کی سماعت ہوِئی۔ جسٹس ذوالفقار احمد اور سلیم جیسر نے عدالت حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پرسماعت کی۔درخواست گزار صحافی رضوان تھیبو کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی و صوبائی ملازمین عدالتی فیصلے کے باوجود صحافت کررہے ہیں۔جس پر عدالت نے حکم دیا کہ تمام سرکاری ملازمین کے انفارمیشن ایکریڈیشن کارڈ فوری منسوخ کئے جائیں اور سرکاری محکمے قوانین پر سرکاری ملازمین سے ایک ماہ میں تکمیل کروائیں۔ محکمہ سندھ انفارمیشن فوری پریس کلبس کی باڈیز میں سرکاری ملازمین کے عہدے یا ممبر شپ ختم کروانے پر عمل کروائے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے سامنے استدعا کی کہ سندھ سروس کنڈکٹ روک 21,22,23 کے مطابق سرکاری ملازمین صحافت نہیں کرسکتا اور 2008 کے پاس رولز میں بھی کسی اخبار میں کالم، رپورٹر، ایڈیٹر، نیوز ایڈیٹر یا ڈائریکٹر نیوز نہیں بن سکتے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں