پریس کلب میں کمیٹیاں اب تک کیوں نہیں بن سکیں؟

دستور گروپ آف کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے تنظیم میں غیر آئینی اسکروٹنی کراچی پریس کلب میں کمیٹیوں کے عدم قیام اور ممبرز کے ہاکس بے کے پلاٹوں پر ترقیاتی کام اب تک شروع نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہاکس بے کے قبضہ پلاٹوں کا معاملہ جلدحل کرانے کا مطالبہ کیا ہے، دستور گروپ کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر عبدالجبار خان کی صدارت میں ہوا۔۔سینٹرل ایگزیکٹو کونسل دستور گروپ نے کے یو جے دستور میں جاری اسکروٹنی کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی کے عمل  کو شفاف اور دستور کے مطابق بنایا جائے اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ اور اس کے ممبران کے بارے میں ممبرز کو آگاہ کیا جائے، کے یوجے دستور میں جاری خفیہ اسکروٹنی کے عمل سے ممبران میں تشویش پائی جاتی ہے، سی ای سی دستور گروپ نے  ہاکس بے پلاٹوں پر ترقیاتی کام نہ ہو نے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کی  گذشتہ باڈی کے ایک معزز ممبر گورننگ باڈی جو کے موجودہ باڈی کا بھی حصہ ہیں نےگذشتہ سال یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے  ہاکس بے کے پلاٹوں کےترقیاتی کاموں کے لئیے پینتالیس کروڑ روپے منظور کرالئے ہیں اور بہت جلد ترقیاتی کام شروع ہوجائے گا تاہم کے پی سی کی موجودہ باڈی کو بھی تین ماہ کا  عرصہ گذر چکا ہے لیکن اب تک ہاکس بے پر ترقیاتی کاموں کا آغاز نہیں ہوسکا،جس سے ممبرز میں بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے نیز سی ای سی دستور گروپ نے کراچی پریس کلب کے ممبرز کے ایم ڈی اے اور تہیسر ٹاؤن پراجیکٹس پر جاری ترقیاتی اور لیز کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کے پی سی باڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں