ishtehaarat ka ajra web site ke zariye

اشتہارات کا اجرا ویب سائٹ کے ذریعے۔۔تجویز زیرغور۔۔

حکومت سندھ کو صحافیوں اور صحافیوں کی تنظیموں کو درپیش تمام مسائل کا احساس ہے اور انہیں حل کرنے میں حکومت سندھ کوشاں رہتی ہے۔ موجودہ حکومت کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ صحافیوں، صحافتی اداروں اور تنظیموں کے مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کیا جائے۔اس ضمن میں محکمہ اطلاعات کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے ہمیں خصوصی احکامات و ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار محکمہ اطلا عا ت کے صوبائی سیکرٹری رفیق احمد برڑو نے گزشتہ روز اے پی این ایس ہاؤس کراچی میں اے پی این ایس کے عہدیداران کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصوبائی سیکرٹری اطلاعات رفیق احمد برڑو نے کہا کہ اشتہارات کا اجراء ویب سائٹ کے ذریعے عمل میں لانے کی تجویز زیر غور ہے اور اس میں آپ لوگ آگے آئیں اور اپنے اپنے اعتراضات واضح کریں تاکہ اشتہارات کے اجراءکی پا لیسی کو مزید شفاف بنایا جا سکے۔ سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ ان کی ذاتی کوشش ہے کہ ادائیگیوں کو نوے یا سو دن کے اندر ممکن بنایا جا ئے۔سیکریٹری اطلاعات رفیق احمد بر ڑو نے کہا کہ وہ محکمہ اطلاعات کو ہر شعبے میں مزید فعال بنانے میں مصروف عمل ہیں، صحافیوں اور صحافتی و نشریاتی اداروں میں قریبی روابط بڑھانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آفس کے اندر کام کرنے کے علاوہ ان اداروں میں محکمہ کے افسران کے ساتھ دورہ کرنا،پیشہ ورانہ مہارت کو مزید بہتر بنانا اور صحافیوں و صحافتی اداروں اور نشریاتی اداروں میں قریبی روابط کو بڑھانے اور مضبوط بنانا اس کی ایک کڑ ی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ انڈوومنٹ فنڈ کی پالیسی پر بھی کام کر رہے ہیں جس کے قائم ہونے سے ہم صحافیوں کی ما لی معاونت کرنے کی بہتر پوزیشن میں آ جائیں گے۔ محکمہ اطلا عا ت حکومت کی طرف سے بجٹ میں ریلیز شدہ فنڈز میں سے ادائیگیاں کرتا ہے ، رہا سوال بقایاجات کا تو اس ضمن میں اب ایک مربوط اور جامع پالیسی عمل میں لائی جا رہی ہے اور قوی امید ہے کہ اب یہ مسئلہ بھی کسی حد تک نمٹ جائے گا ۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں