press council ke atthara naye arkaan ki takreer

پریس کونسل کے  اٹھارہ نئے ارکان کی تقرری۔۔

پریس کونس آف پاکستان کے 18ممبرز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے حالیہ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کی سمری منظور کی تھی تاہم18 رکنی پریس کونسل کے چیئرمین کی تقرری نہیں کی گئی۔ پریس کونسل میں پاکستان بار کونسل، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے، قومی اسمبلی، ہائر ایجوکیشن کمیشن، خواتین اور ماس میڈیا کے نمائندوں کو شامل کیا گیا۔ بار کونسل کی طرف سے عابد ساقی، اے پی این ایس سے مجیب الرحمان شامی ،مہتاب خان،قاضی اسد عابد ،سید ہارون شاہ،سی پی این ای کے ضیا شاہد، ایاز خان، کاظم خان، غلام نبی چانڈیو، پی ایف یو جے کے فقیر محمد بچل لغاری، عامر لطیف،سید اقبال جعفری، معین اظہر، قومی اسمبلی کے دو اراکین ملک عمرا سلم خان،مریم اورنگزیب ،ایچ ای سی سے مس حیا ایمان زاہد، ماس میڈیا سے ڈاکٹر شاہ جہاں سید کو شامل کیا گیا۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں