پی ٹی وی سے بھاری تنخواہوں والے اعلیٰ عہدیداران کو نکال دیاگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سات دسمبر کو جاری ایک نوٹی فیکیشن کے مطابق پی ٹی وی کے چیف مارکیٹنگ اسٹریٹجی اینڈ کانٹینٹ۔۔ان ہاؤس افسر۔۔، ایچ آر چیف۔۔ چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز۔۔، چیف ٹیکنالوجی افسر۔۔ہیڈ آف اسٹرٹیجئ اینڈ کارپوریٹ کمیونی کیشن۔۔ایگزیکٹو پرڈیوسر۔۔اور جی ایم سیکورٹی کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیاگیا۔۔فارغ کئے جانے ان لوگوں کی تنخواہیں سوا چار لاکھ سے پندرہ لاکھ تک تھیں۔۔نوٹی فیکیشن میں کہاگیا ہے کہ شدید مالی بحران کے باعث بھاری تنخواہوں والے کانٹریکٹ ملازمین کی چھانٹی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔۔

Facebook Comments
