district press club haafiz abad ka election schedule jaari

ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کاالیکشن شیڈول جاری۔۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔10دسمبر کو پولنگ ہوگی۔۔ گذشتہ روز پریس کلب کے جنرل ہاؤس اجلاس میں چیئرمین ملک ہمایوں شہزاد نے مہر حبیب اﷲ کو بورڈ کا چیئرمین اور گلزار حسین چوہان، عطاء اﷲ چاند کو ممبر مقرر کر دیا۔بعد ازاں الیکشن بورڈ کے اعلان کے مطابق 7دسمبر سوموار کو شام5بجے سے 7بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کئے جائیں گے جبکہ 8دسمبر کو شام 5سے 7بجے تک جانچ پڑتال ہوگی اور اعتراضات وصول کئے جائیں گے ۔ 9دسمبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور اسی روز حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔10دسمبر بروز جمعرات 2بجے دوپہرپولنگ ہوگی۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں