sahafi ki darkhuast par fraud company par chaapa

صحافی کی درخواست پر فراڈکمپنی پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار۔۔

کراچی کے تھانہ شاہراہ فیصل پولیس نے گلشن جمال کے علاقے میں ایک  فراڈی کمپنی پر چھاپہ مار کر کمپنی کی خاتون برانچ مینیجر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ کمپنی کے دو اہم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ فراڈی کمپنی کے خلاف سینئر صحافی  سمیت متعدد متاثرین نے تھانہ شاہراہ فیصل پر ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ تھانہ شاہراہ فیصل کے اے ایس آئی معین خان کی قیادت میں پولیس پارٹی نے خواتین اہلکاروں کے ہمراہ گلشن جمال کے ایک بنگلے پر چھاپہ مارا۔۔اور خاتون برانچ منیجر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔ پولیس نے فراڈ کا تمام ریکارڈ دستاویزی ثبوت بھی تحویل میں لیئے ہیں۔ جبکہ  فراڈی کمپنی  کے دفتر میں موجود دس سے زائد متاثرین ملے جن سے لوٹ مار کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے مختلف برانچز میں مذکورہ کمپنی کے پاس سینکڑوں افراد کے کروڑوں روپے پھنسے ہوئے ہیں اور لوگوں کے پیسے پھنسانے کے بعد مذکورہ کمپنی  کی خاتون جنرل منیجر متاثرین کو دھمکیاں دیتی ہے کہ  جو بھی پیسے مانگے گا اس کو لاپتہ کروا دوں گی۔ ایس ایچ او شاہراہ فیصل  ا کے مطابق مذکورہ کمپنی کے خلاف متعدد لوگوں کی درخواستیں پولیس کو موصول ہوئی ہیں۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کاروائی کی گئی ہے۔ کمپنی کے مالک کے نام سے چیک دیئے جاتے ہیں جو بائونس ہوجاتے ہیں۔ پولیس کے اعلی حکام کو بھی مذکورہ کمپنی کی لوٹ مار کے کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں اور گذشتہ تین سال سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے بلا آخر آج پولیس نے کچھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں