وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات نے سرکاری ٹی وی کے سات رکنی بورڈ آ ف ڈائریکٹر ز کی تشکیل کا باضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق انڈی پنڈنٹ ڈائریکٹر نعیم بخاری کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر بورڈ ممبرز میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات بلحاظ عہدہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر بلحاظ عہدہ ، ایڈیشنل سیکرٹری فنا نس ڈویژن بلحاظ عہدہ ، ایم ڈی سر کاری ٹی وی بلحاظ عہدہ ، سید وسیم رضا انڈی پنڈنٹ ڈائریکٹر اور اصغر ندیم سید انڈی پنڈنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں۔دریں اثنا نئے چیئرمین نعیم بخاری کی پی ٹی بورڈ آف ڈائریکٹرزنے توثیق کردی ،گریجویٹ انجینئرز ایسوسی ایشن کی کور کمیٹی ممبران نے نعیم بخاری سے ملاقات کرکے عہدے ملنے پر انہیں مبارکباد دی،ملاقات کرنے والوں میں جنرل سیکرٹری فیصل حیات خان ، اسلام آباد زون کے ہیڈ شاہد محمود ،ایسوسی ایشن کی نائب صدر آمنہ افضل سُلہری اور ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انفارمیشن استقلال احمد شامل تھے ۔اس موقع پر نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ ادارے کی ساکھ بحال کی جائے گی اور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں۔

