gulokaara ka bhai qatal

گلوکارہ کا بھائی قتل، سالے پر الزام۔۔

لاہورکے علاقے بادامی باغ میں گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ، شبنم مجید نے پولیس کو بتایا کہ قتل کے واقعے میں بھائی کے سالے ملوث ہیں، بھائی عبدالکریم کا فون آیا کہ اس کا بیوی کے ساتھ جھگڑا ہو گیا ہے جلدی آؤ ، جب وہاں پہنچی تو میاں بیوی موٹرسائیکل پر دوا لینے جا رہے تھے ،ان کے گلی مڑتے ہی فائرنگ کی آواز سنی جب وہاں جا کر دیکھا تو عبدالکریم خون میں لت پت تھا جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، گلوکارہ نے مزید کہا بھائی اور بھابی کا آپس میں جھگڑا ہوتا رہتا تھا، گزشتہ روز جھگڑے پر طیش میں آکر بھابی کے بھائی شہزاد ،دین ، عباس اور اس کے ساتھیوں نے عبدالکریم کو قتل کیا، پولیس نے شبنم مجید کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ، مقتول کی بیوی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق مقتول کا ایک ڈاکٹر سے لین دین کا تنازع بھی چل رہا تھا۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں