adakara zara sheikh pehli bar drama karengi

اداکارہ زاراشیخ پہلی بار ڈرامہ کریں گی۔۔

معروف اداکارہ زارا شیخ اب پہلی بار ڈرامہ ’رقصِ بسمل‘ میں انٹری دے رہی ہیں۔ گلیکسی ویب سائٹ کے مطابق زارا شیخ نے ڈراموں میں ڈیبیو کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر مجھ سے سوال کیا کرتے تھے کہ میں ڈراموں میں کام کیوں نہیں کیا کرتی جس پر میرا ہمیشہ ایک ہی جواب ہوا کرتا تھا کہ میں ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جوکہ بہت ہی پرجوش اور مجھے اپنی بہترین صلاحیت دکھانے کا موقع دے۔واضح رہے کہ وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے ’رقص بسمل‘ کو معروف مصنف ہاشم ندیم نے لکھا ہے جس میں سارا خان زہرا اور عمران اشرف موسیٰ کا کردار ادا  کر رہے ہیں جن کے کردار کی پہلی جھلک بھی حال ہی میں جاری کی جا چکی ہے۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں