رواں سال فروری میں محراب پور میں بے دردی سے قتل ہونے والے شہید صحافی عزیز میمن کے قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم مشتاق سہتو تاحال گرفتار نہ ہونے کیخلاف ضلع بھر کی صحافی برادری نے پولیس اسٹیشن محراب پور کے سامنے دو گھنٹے طویل دھرنا دیا دھرنے کی قیادت سندھ صحافی اتحاد ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین ظفر تگڑ، سندھ صحافی اتحاد مرکزی وائس چیئرمین بچل ہنگورو، غلام حسین چانگ، قاضی ایاز، فیاض جوکھیوودیگر نے کی مورو، دریا خان مری، کنڈیارو، بھریاسٹی، بھریاروڈ، مٹھیانی، پڈعیدن، کوٹری کبیر، ہالانی، نوشہروفیروز سمیت دیگر شہروں سے آنے والے صحافیوں نے پریس کلب عزیز میمن شہید سے پیدل ریلی نکال کر تھانہ کے سامنے دھرنا دیکر پولیس اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ شہید صحافت عزیز میمن کی شہادت کو آٹھ ماہ گزر گئے ہیں اس کے باوجود تاحال مرکزی ملزم مشتاق سہتوکر گرفتار کرکے قتل کے پیچھے کے اصل محرکات کو سامنے نہیں لایا گیا آخر مشتاق سہتو کو آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی جو اب تک پولیس ملزم تک پہنچنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے اگر فوری طور پر قتل کیس کے ماسٹر مائنڈ مشتاق سہتو کو گرفتار نہیں کیا گیا تو یہ مظاہرے جاری رہیں گے اور جلد ایس ایس پی آفیس اور پھر ڈی آئی جی آفیس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا اس لئے بہتر ہے جلد سے جلد مرکزی ملزم گرفتار کرکے پس پردہ حقائق کو سامنے لایا جائے ۔

