پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیاہے جو کہ 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست دائر کر دی ہے ، عمران خان کی بریت کی درخواست کے ساتھ تحریری دلائل بھی جمع کروائے گئے ہیں ۔ عمران خان کے وکیل کا کہناتھا کہ کسی گواہ نے عمران خان کے مقدمے میں ملوث ہونے کا بیان نہیں دیا ، سیاسی مقدمہ تھا اس لیے سزا کا کوئی امکان نہیں ، عمران خان کے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں ہے ، عمران خان کو سیاسی اور جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی بریت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے جو کہ 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا ۔
Facebook Comments
