waldain karachi shift nahi hona chahte

کوئی فیس بک، ٹوئیٹر اکاؤنٹ نہیں، جنت مرزا۔۔

نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اُن کے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تردید کردی۔پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد سے اپنے مداحوں کے ساتھ مستقل رابطے میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نےایک بار پھر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراسٹوری میں اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔انسٹاگرام اسٹوری میں جنت مرزا نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس پر ٹوئٹ کیا گیا تھا کہ ’جاپان کے لوگ پاکستانی عوام سے زیادہ بہتر ہیں۔جنت مرزا نے اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے نام کا استعمال کرکے نفرت پھیلانا بند کریں کیونکہ یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار نے لکھا کہ ’ٹوئٹر اور فیس بُک پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں