ترک ڈرامہ میرا سلطان پھر سے آرہا ہے۔۔

دُنیا کے کئی ممالک سمیت پاکستانیوں کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے والا مہنگا ترین اور بلاک بسٹر ترک سیریل ”میرا سلطان“ ایک بار پھر جلوہ دکھانے آرہا ہے۔ ڈرامہ پیر سے روزانہ رات8 بجے سے رات 10 بجے تک ”جیوٹیلی ویژن نیٹ ورک“ کے ایک اور مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو کہانی“ پر اُردو ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔ بین الاقوامی سطح کی یہ پروڈکشن، ملکی ٹی وی پر نشر کی جانے والی سب سے مہنگی ڈرامہ سیریل ہے جس نے پہلے بھی پاکستانیوں کے دِل جیت لئے تھے لہٰذا رومانوی تڑکے سے سجے اس ڈرامے کے دلکش پہلو اب بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ سنسنی خیز کہانی اور پُرجوش اداکاری سمیت سلطان عثمانیہ کے دسویں اور طاقتور سلطان سلیمان کی داستان جلال و جمال اور سیریل کی مرکزی اداکارہ حورم سلطان کے جلوے بھی ناظرین اس ڈرامے میں ملاحظہ کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں