biscuit ke ishtehaar par senior sahafi ka izhaar barhami

بسکٹ کے اشتہار پر سینئر صحافی کا اظہار برہمی۔۔

بسکٹ بنانے والی ایک کمپنی کے اشتہار میں اداکارہ مہوش حیات نے ڈانس کیا ہے جس پر صحافی انصار عباسی برہم ہو گئے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ایکشن کا مطالبہ بھی کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انصار عباسی نے کہا کہ بسکٹ بیچنے کے لیے اب ٹی وی چینلز پر مجرا چلے گا ،پیمرا نام کا کوئی ادارہ ہے یہاں؟کیا وزیراعظم عمران خان اس معاملے پر کوئی ایکشن لیں گے ؟ کیا پاکستان اسلام کے نام پر نہیں بنا تھا ؟۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے ٹی وی میزبان شفاعت علی نے کہا کہ واقعی بہت فحاشی پھیل رہی ہے، آپ کو چاہئیے اپنا ٹی وی کچرے میں پھینک دیں اور وڈیو بنا کر اپلوڈ کر دیں۔ آپ کے ہمخیال لوگوں کو بھی ترغیب ہوگی۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں