Sports journalist removed from PCB official group for asking questions

قومی ٹورنامنٹ میں پروڈکشن کی سنگین خامیاں، پی سی بی کی معذرت۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی پروڈکشن کے دوران سنگین تکنیکی خامیوں کی وجہ سے لاکھوں پاکستانیوں کو تکلیف برداشت کرنا پڑی جس پر ہم شرمندہ ہیں اور شائقین کرکٹ سے معافی چاہتے ہیں۔سرکاری ٹی وی کے پاس ایچ ڈی کوالٹی کے میچ دکھانے کے لئے سیٹلایٹ پر سسٹم موجود نہیں ہے لیکن وہ سسٹم کو اپ گریڈ کریں گے۔ امید ہے کہ پنڈی میں دوسرے مرحلے کے دوران ہماری کوریج توقعات کے مطابق ہوگی۔واضع رہے کہ چار دن سے سوشل میڈیا پر پی سی بی کی کوریج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔پی سی بی کی تمام کرکٹ تین سال کے لئے سرکاری ٹی وی اسپورٹس دکھائے گا۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا سے تین مزید ماہرین  پاکستان پہنچ رہے ہیں جس سے گرافکس اور دوسرے تکنیکی معاملات کنٹرول میں آجائیں گے۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے جنگ کو انٹر ویو میں اعتراف کیا کہ ابھی تک کی کوریج معیار کے مطابق نہیں ہے ہم اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے مستقبل میں بہتر کوالٹی لانے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔وسیم خان نے کہا کہ سرکاری ٹی وی کے پاس سیٹلایٹ پر ایچ ڈی کوالٹی میچ دکھانے کا سسٹم نہیں ہے آج بھی سرکاری ٹی وی ایس ڈی نظام پر چل رہا ہے جبکہ ہماری کوریج ایچ ڈی ہے۔ سرکاری ٹی وی نے اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کا یقین دلایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 33میچوں کے دوارن ابتدائی میچ ہماری بدانتظامی کی وجہ سے شائقین کی توقعات پورا نہیں کر سکے لیکن مستقبل میں گرافکس اور دیگر سسٹم کو اپ گریڈ کرکے ہم اپنی خامیوں کو دور کر لیں گے۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں