public accounts committee ke ijlaas se media door 545

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس سے میڈیا دور۔۔

کورونا کے باعث پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارروائی پبلک نہ ہو سکی۔ میڈیا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس کی کوریج سے روک دیا گیا۔ صرف سرکاری میڈیا کے نمائندوں کو کوریج کی اجازت دی گئی۔سکیورٹی سٹاف نےصحافیوں کو پی اے سی کمیٹی روم جانے سے روک دیا،صحافیوں نے شدید احتجاج کیا جس پرڈی جی میڈیا نے کہاہم کچھ نہیں کرسکتے، پی اے سی چیئرمین کا آرڈر ہے کہ میڈیا کو کوریج کی اجازت نہ دی جائے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی دور میں وزارت آبی وسائل میں گھپلوں کی جانچ پڑتال ،بیورو کریسی کی جانب سے پی اے سی کے احکامات پر عمل نہ کرانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں