american khatoon sahafi ke khilaaf rehman malik ki appeal khaarij

امریکی صحافی کو بزنس ویزا ملنے کا انکشاف۔۔

امریکی شہری و بلاگر سنتھیا ڈی رچی کی ورک ویزے کی درخواست پر وزارتِ داخلہ کی جانب سے بزنس ویزا جاری کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکریٹری داخلہ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کی کاپی ’جیو نیوز نے حاصل کر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیکریٹری داخلہ کے جمع کرائے گئے جواب کے مطابق وزارتِ داخلہ نے 2018ء اور 2019ء میں دو بار خلافِ قانون سنتھیا رچی کے ویزے میں توسیع کی۔تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا رچی نے دونوں بار بزنس ویزا نہیں بلکہ ورک ویزے میں توسیع کی درخواست دی تھی۔عدالت میں جمع کرائے گئے سیکریٹری داخلہ کے تحریری جواب کے مطابق ورک ویزے کی بجائے بزنس ویزا جاری کرنا ویزا پالیسی کی خلاف ورزی تھی۔سیکریٹری داخلہ کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا رچی نے متعلقہ دستاویزات بھی ورک ویزے کے ساتھ لگائیں لیکن انہیں بزنس ویزا جاری کیا جاتا رہا۔تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا رچی جس پروڈکشن کمپنی سے دیگر کمپنیز کے ساتھ کام کرتی تھیں وہ پاکستان میں رجسٹرڈ ہی نہیں۔ سیکریٹری داخلہ کے عدالتِ عالیہ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا رچی کو ایسے بیانات سے روکا جانا چاہیے جو شہریوں کے بنیادی حقوق پر اثر انداز ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں