american sahafi ki mulk badri 13 october tak rok di gyin

امریکی صحافی کو دوہفتے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم۔۔

وزارت داخلہ نے سنتھیارچی کی ویزاکی مدت بڑھانے کی درخواست مسترد کردی، امریکی شہری کو 15 روز کے اندر ملک چھوڑنے کے حکم دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے سنتھیارچی کی ویزے کی مدت میں توسیع کی درخواست مستردکردی ہے اور سنتھیارچی کو 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، وزارت داخلہ کی جانب سے امریکی شہری کو ملک بدر کرنے کابھی حکم دیدیا، وزارت داخلہ کی جانب سے کہاگیا ہے کہ سنتھیارچی نے اگر احکامات کی پیروی نہیں کی تو ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ دریں اثنا سنتھیا ڈی رچی کی سینیٹر رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم دے دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا رچی کی اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف پٹیشن منظور کر لی۔جسٹس آف پیس نے سنتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 5 اگست کو درخواست مسترد کر دی تھی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس آف پیس نے 5 اگست کے فیصلے میں اختیارات سے تجاوز کیا، عدالت نے آرڈر پاس کرتے وقت قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کومدنظر نہیں رکھا۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کو زیر التوا تصور کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج کو سنتھیا رچی کی درخواست پر سماعت کےلئے معاملہ جسٹس آف پیس کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 5 اگست کا فیصلہ سنانے والے جج کے پاس کیس دوبارہ نہ بھیجا جائے اور فریقین کو سن کر 3 ہفتوں میں مقدمہ اندراج کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں