پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا نےدعاکرتےہوئےکہاہےکہ یا اللہ سلیم صافی کے حال پر رحم فرما، کے پی کےحکومت انکو ایک موٹر سائیکل رکشہ لے دے تاکہ وہ بی آر ٹی بسوں پر کڑی نظر رکھ سکیں۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے عثمان سعید بسرا کا کہنا تھا کہ حکومت نے اشتہاری نواز شریف کو پاکستان لانے کے قانونی راستوں پرچلنے کا فیصلہ کیا ہے ،آپکو لندن اور لاہور میں بھارتی فلم “منا بھائی” کا لیگی سیکوئل چلتا نظر آئے گا ،مریض بنے گا ،ڈاکٹر دوڑیں گے، میڈیکل رپورٹس آئیں گی، مر گئے، مر رہے کی صدائیں ہوں گی اور ہواخوری کرتا مریض بستر مرگ جا لیٹے گا،اگلے چند روزمیں آپکو چمچے کھنکتے شور مچاتے سنائی دیں تو کوئی اچنبھا نہیں، جب لندن سے پلیٹیں مشکل میں ہوں گی تو چمچے شور مچائیں گے، اب اگلے کئی روز چمچہ و چمچیاں جھنکار سنیں اور سر دھنیں،وہ پاکستان آئیں گے نہیں لائے جائیں گے اور یہ ن لیگ کو معلوم ہو چکا,اب چیخیں کس کی نکل رہی ہیں یہ سب سن بھی رہے اور دیکھ بھی؟ اک ذرا انتظار کہ ہوا خوری کے دن تھوڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حاضر وزیراعظم کی بزنس دورے پر پتلون اتار دیں عزت مجروع نہیں ہوتی، ہاں سابق وزیراعظم سے اسکی ناجائز دولت کا سوال بڑا ذلت آمیز ہے۔عثمان سعید بسرا نےکہا کہ پاکستان کے ریاستی اداروں پر حملہ کرنے والے بدترین کرداروں کو آپ ٹی وی شوز پر بلاتے اور انکی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، پولیس پر منوں پتھراؤ کرنے والے غنڈوں کو ہیرو بنا کر مارننگ شوز کرتے ہیں اس پر آپ ہراسگی محسوس نہیں کرتے، ہاں آپ سے پوچھ لیاجائے کہ ان گھٹیا کرداروں کو کیوں ہیرو بناتے ہیں تو آپ ہراس ہو جاتے ہیں۔

