shehbaz gill ne javed chaudhary ko paaltu qaraar dedia 711

ابتک نیوز اور بول کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے وزیر خارجہ اور پرنسپل سیکرٹری کی تلخ کلامی کی خبر دینے والے ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرلیا۔ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر کہا ” یہ کیا گھٹیا قسم کی صحافت ہے۔ جو دل کرتا ہے وہ جھوٹی خبر کے طور پر چلا دیا جاتا ہے۔شاہ محمود صاحب اور اعظم خان صاحب دو معزز اور عزت دار لوگ ہیں۔ دونوں کے درمیان آج کوئی ملاقات تک نہیں ہوئی اور آپ ان کی لڑائی کی جھوٹی بات کرتے ہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہئیے- ایسا کبھی کوئی واقعہ نہیں ہوا۔۔ڈاکٹر شہباز گل نے اب تک نیوز کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ کے خلاف پیمرا جارہے ہیں اور آپکے خلاف سخت ترین کاروائی کی درخواست کریں گے۔ آپ کا چینل ٹوٹل 100 لوگ دیکھتے نہیں اور خبریں دیکھیں کیسے بناتے ہیں آپ۔ آپ کو اندازہ نہیں کہ پاکستان کے وزیرخارجہ  اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکٹری کی جھوٹی خبر انٹرنیشنل میڈیا کیسے چلائے گا۔ شرم کریں کچھ۔بعد ازاں شہباز گل نے بول نیوز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ” بول ٹی وی بھی جھوٹی خبر میں پیچھے نہیں رہا۔ پیمرا سے درخواست کی ہے کہ دونوں کہ خلاف کاروائی کی جائے۔۔خیال رہے کہ اس سے قبل اب تک نیوز اور بول نیوز پر یہ خبرچلی تھی کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے۔  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان سے ملنا چاہتے تھے لیکن ان کے آفس کے باہر انہیں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے روک دیا۔اعظم خان کی جانب سے روکے جانے پر ان کی وزیر خارجہ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ وزیر خارجہ نے ہاتھا پائی کے دوران اعظم خان کو تھپڑ مارا۔ بعد میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے پرنسپل سیکرٹری کے رویے کی شکایت بھی کی۔ دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو تھپڑ مارنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔اپنے وضاحتی بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کا وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ نہ تو کوئی خوشگوار واقع پیش آیا ہے اور نہ ہی دونوں کے بیچ تلخ کلامی ہوئی ہے۔ انہوں نے تھپڑ مارے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کو تھپڑ مارنے کی خبر بے بنیاد ہے جس کی سختی سے تردید کرتا ہوں، میں نے اعظم خان کو کوئی تھپڑ نہیں مارا۔خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے۔  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان سے ملنا چاہتے تھے لیکن ان کے آفس کے باہر انہیں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے روک دیا۔اعظم خان کی جانب سے روکے جانے پر ان کی وزیر خارجہ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ وزیر خارجہ نے ہاتھا پائی کے دوران اعظم خان کو تھپڑ مارا۔ بعد میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے پرنسپل سیکرٹری کے رویے کی شکایت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

”ابتک نیوز اور بول کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔“ ایک تبصرہ

  1. I think everything posted made a bunch of sense. But, what about this? what if you added a little information? I mean, I don’t want to tell you how to run your blog, however suppose you added something that makes people desire more? I mean ابتک نیوز اور بول کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔ – imranjunior.com is kinda plain. You might look at Yahoo’s front page and note how they create post titles to grab people interested. You might add a video or a pic or two to get people excited about what you’ve written. In my opinion, it might make your blog a little bit more interesting. Here is my web site los angeles movers

تبصرے بند ہیں