veena malik ke sabik shohar ki molana tariq jamil se madeed ki appeal

صحافی نے مولانا سے معافی مانگ لی۔۔

خصوصی رپورٹ۔۔

لڑکی سے ہاتھ ملانے کا الزام لگانے والے صحافی اعزاز سید نے مولانا طارق جمیل سے معذرت کرلی۔اعزاز سید نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں مولانا طارق جمیل ایک شخص سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ اس بارے میں اعزاز سید نے الزام لگایا تھا کہ معروف عالم دین خاتون سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ صحافی کے الزام کے بعد مولانا طارق جمیل نے ایک ٹویٹ میں اس مصافحے کی وضاحت کی اور بتایا کہ یہ دراصل ایک خواجہ سرا ہے۔مولانا طارق جمیل کی وضاحت آنے کے بعد صحافی اعزاز سید نے اپنی پہلی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی اور کہا ” طارق جمیل صاحب نے وضاحت کی ہے کہ ان سے ہاتھ ملانے والی لڑکی نہیں مہک نامی ایک خواجہ سرا تھا اس وضاحت سے میری غلط فہمی دور ہو گئی ۔ خواجہ سراؤں کے لیے کام کرنا ایک بڑائی ہے ۔ اس حوالے سے جناب طارق صاحب کا احترام اور اگر غلط فہمی میں دل آزاری ہوئی تو معذرت بھی۔اعزاز سید نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ” مجھے مولوی طارق جمیل کے اس لڑکی سے ہاتھ ملانے پر اعتراض نہیں ہے، اعتراض یہ ہے کہ مولوی اپنی تبلیغ کے بالکل الٹ کام کرتا ہے، لوگوں کو ایسے کرداروں کی اصلیت جاننا چاہیے، اور پیروی سے گریز کرنا چاہیے۔دریں اثنا معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وضاحت کی ہے کہ جس ویڈیو کے بارے میں یہ قرار دیا جارہا ہے کہ وہ لڑکی سے ہاتھ ملا رہے ہیں درحقیقت وہ ایک خواجہ سرا تھا۔اپنے ایک ٹویٹ میں صحافی اعزاز سید کی جانب سے لگائے جانے والے الزام کا جواب دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ” اللہ کے فضل سے سینکڑوں خواجہ سرا میری دعوت سے اپنے پیشے سے نکل کر داعی بن چکےہیں، اعزاز صاحب نے بلا تحقیق اس ویڈیو پر ٹویٹ کیا ہے کہ میں لڑکی سے ہاتھ ملا رہا ہوں جو کہ بہتان ھے، چند خواجہ سرا مجھ سے رائیونڈ میں ملاقات کے لئے آئے تھے، اور تمام اب تبلیغ کے کام سے منسلک ہو چکے ہیں۔علاوہ ازیں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جب اعزاز سید نے مولانا طارق جمیل کو تنقید کا نشانہ بنا یا تو انصار عباسی نے ویڈیو کی اصل حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ اعزاز سید صاحب مجھے بتایا گیا ہے کہ مولانا جن سے ہاتھ ملا رہے ہیں وہ ایک خواجہ سرا ہیں جو ماضی کو چھوڑ کر اب ماشااللہ تبلیغی جماعت کے ساتھ وابستہ ہے۔ مجھے امید ہے آپ تحقیق کر کے معلوم کر کے ٹویٹ کریں گے کہ درست بات کیا ہے؟؟؟(خصوصی رپورٹ)۔۔

geo news 18 saal ka hogya
geo news 18 saal ka hogya
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں