sahafi par tashaddud karne wale teen mulzimaan giraftaar

صحافی پر تشدد کرنے والے تین ملزمان گرفتار۔۔

پولیس کی بروقت کارروائی،صحافی قیس جاوید کو تشدد کر کے اغوا کرنے والے تین ملزمان گرفتار، ایف آئی آر درج، تفصیلات کے مطابق ملزمان نے صحافی قیس جاوید کو ایک ہوٹل کے خلاف خبر چلانے پہلے فون کال پر دھمکیاں دیں، اور پیرکے روزدن دیہاڑے حذیفہ سنٹر سے اغوا کیا شہریوں کی مداخلت اور فضل رحیم ڈی ایس پی اور سلیم بلوچ ایس ایچ او نے بروقت پہنچ کر صحافی کو بازیاب کراکر ملزمان کو گرفتار کر لیا اور تین گرفتار افراد سمیت 8/10 نامعلوم افراد پر زیر دفعہ 506 ، 365, 427,147,149 اور 25ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی، واضح رہے کہ مزکورہ بالا ہوٹل پر پہلے بھی کئی بار سرکاری محکمہ جات نے قانون کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے ہیں، اور اسی ہوٹل پر خواتین کسٹمرز کے کیبن میں تانکا جھانکی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں