chitral mein haadsa senior sahafi ahl e khaana samait jaan bahaq

چترال میں حادثہ، سینئرصحافی اہل خانہ سمیت جاں بحق۔۔

چترال ہوٹل کی بالکونی سے گرکر 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ خیبرپختون خوا کے ضلع چترال میں ایک معروف ہوٹل کی بالکونی گرنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی سیاحوں کا تعلق قصور لاہور سے ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق 3 خاندانوں سے ہے، جو قصور سے گھومنے آئے تھے اور ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، تمام افراد ہوٹل کی تیسری منزل پر بالکونی میں کھڑے نظارہ کر رہے تھے  کہ حادثہ پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ڈی جی ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں، جب کہ 4 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق زخمی سیاحوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا گیا ہے، زخمیوں کے لواحقین کیلئے کھانے اور رہائش کے انتظام کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، دوسری جانب وزیر اعلیٰ محمود خان کا چترال میں ہوٹل کی بالکونی سے سیاحوں کے گرنے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کے لئے دعائے صحت کی ہے۔پی ٹی آئی سٹی قصور کے جنرل سیکرٹری روزنامہ نئی بات کے بیوروچیف قصور سابقہ ناظم عمران زیب کمبوہ بھی چترال حادثہ میں اللہ کی رضا سے وفات پا گئے۔۔

geo news 18 saal ka hogya
geo news 18 saal ka hogya

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں