ڈان نیوز میں کیا کیا چل رہا ہے؟یہ سوال آج کل کرا چی کے الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کے ورکرز میں سینہ بہ سینہ چل رہا ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ڈان نیوز کی اسکرین پر اوپر تلے دو فاش غلطیوں کی وجہ سے مالکان بھی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ڈان نیوزکے کافی لوگوں کو اظہاروجوہ کے نوٹسز بھی جاری کرکے ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ڈان نیوز کی اسکرین پر کچھ روز قبل انڈین جھنڈا اچانک آن ائر ہوگیا، جس کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان کہ ” مقبوضہ کشمیر کبھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا” چل گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اوپرتلے ان دو واقعات کے بعد ڈان نیوز کی نشریات بھی ملک کے کئی حصوں میں بند کردی گئی ہیں۔۔جب کہ کارکنان سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ ایسا کیسے ہوا؟ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اتوار کے روز ایک ایگزیکٹیو پرڈیوسر کا ویکلی آف ہوتا تھا لیکن اسے ڈیوٹی پر طلب کیا گیا تھا۔۔ ہفتے کے روز(گزشتہ روز) ایچ آر بھی ڈیوٹی پر حاضر تھا جب کہ ڈان نیوزکی یہ روایت رہی ہے کہ وہاں ایچ آر ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کرتا ہے۔۔۔پپو نے بتایا ہے کہ آج (پیرکو) ان تمام ورکرز کو جنہیں نوٹسز جاری کرکے وضاحت طلب کی گئی تھی مالکان سے ون آن ون ملاقات ہوگی جس کا مقصد ان معاملات کے پیچھے قصوروار کو تلاش کرنا ہے۔

