general asim muneer media se door rehte hein

سوشل میڈیا ٹیم ممبران کی تعیناتی پر سلیم صافی برہم۔۔

پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران کی وزارت اطلاعات میں تعیناتی پر صحافی سلیم صافی بھی برس پڑے اور لکھا کہ “”نہ اشتہار،نہ ٹسٹ،نہ انٹرویو۔ صرف اورصرف اس بنیاد پراعلی گریڈوں میں نوکریاں دلوائی گئیں کہ وہ نقادوں کی کردار کشی کے ماہر ہیں۔سوشل میڈیا پر صحافی مرتضیٰ سولگنی نے یہ خبر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے 6 اراکین کی وزارتِ اطلاعات میں تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔۔ ان کے اس ٹوئیٹ پر سلیم صافی بھی خاموش نہ رہ سکے اور  لکھا کہ “نہ اشتہار،نہ ٹسٹ،نہ انٹرویو۔ صرف اورصرف اس بنیاد پراعلی گریڈوں میں نوکریاں دلوائی گئیں کہ یہ لوگ سونامی کے نقادوں کی کردارکشی کرنے اورعمران خان کو مسیحا ثابت کرنےکےماہرہیں۔ یہ ناجائز اور غیرقانونی کام حقیقی وزرا اطلاعات کرتے ہیں لیکن حساب اسکا شبلی فرازکو دینا ہوگا۔۔جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی میڈیا سیل کے ان 6 افراد کی تعیناتی ایم پی ٹو اور تھری اسکیل میں ہوگی اور انہیں بغیرکسی مقابلے کا امتحان دیے ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں بھاری تنخواہوں پر رکھا گیا ہے۔عمران غزالی ایم پی ٹو تعینات کیے گئے ہیں اور ان کا عہدہ گریڈ21 کے مساوی ہوگا جب کہ ایم پی تھری میں تعینات ہونے والوں میں عثمان بن ظہیر، مزمل حسن، شہبازخان، نعیم احمد یاسین اور سعیدہ دھنک ہاشمی شامل ہیں۔یہ تمام افراد پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل چلا رہے تھے اور ان تمام افراد نے عام انتخابات 2013ءاور 2018ءمیں پی ٹی آئی کا بیانیہ سوشل میڈیا پرپیش کیا۔دوسری جانب وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی منظوری دسمبر 2019ءمیں وزیراعظم نے دی تھی جب کہ بھرتیوں کے طریقہ کارکی منظوری وزیراعظم نے اپریل 2020 ءمیں دی، متعلقہ ملازمتوں کے لیے اشتہار کے بعد بھرتیاں کی گئی ہیں۔ وزارت اطلاعات کے مطابق جنرل منیجر کے لیے 76 اور ڈیجیٹل میڈیا کنسلٹنٹ کے لیے67 درخواستیں موصول ہوئیں، بھرتیاں اسپیشل سلیکشن بورڈ نےانٹرویوز کے بعد کی ہیں اور منتخب افرادکی سمری کی وزیراعظم نے20 جولائی کومنظوری دی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں