markazi mulzim ka aetaraf jurm maqtool ki asia bhi baramad

صحافی قتل کیس، مرکزی ملزمان ابتک آزاد۔۔

مہراب پور کے صحافی عزیز میمن کے قتل کو ساڑھے 4 ماہ گزر گئے ہیں لیکن تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔صحافی کے قتل کے مرکزی ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے اور ساتھ ہی قتل کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکیں۔نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پور کی نہر سے ساڑھے 4 قبل صحافی عزیز میمن کی لاش برآمد ہوئی تھی، چند دن بعد مقدمہ درج ہوا۔ابتدائی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں عزیز میمن کی موت کی وجہ دم گھنٹے کو قرار دیا تھا تاہم بعد میں عدالتی احکامات پر ان کا دوبارہ پوسٹ مارٹم ہوا تو ان کے ناخوں میں دیگر افراد کا ڈی این اے پایا گیا تھا۔عزیز میمن کے قتل کیس میں پولیس نے 5 مفرور ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کیا تھا۔دوسری طرف پولیس نے سول جج کی عدالت میں کیس کا حتمی چالان جمع کرایا تھا جس میں گرفتار کیمرہ میمن اویس قریشی کو بے قصور قرار دیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں