gnn karachi bureau eid bada baray faaislay ka imkan

جی این این خستہ حالی کا شکار ہونے لگا۔۔

پنجاب میں گورمے بیکری کی چین بناکر بھرپور منافع کمانے والے ادارے کے اکلوتے نیوزچینل۔۔جی این این کی خستہ حالی عروج پر پہنچنے لگی ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جی این این کے نام سے شروع ہونے والا چینل میں انتظامیہ کی بے حسی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔۔کھانے میں گوشت کی بندش کے بعد آلو اور دال کا طویل سلسلہ ابھی تک رکا نہیں بلکہ مزید طویل ہوگیا ہے۔۔ ۔۔سونے پر سہاگا یہ ہے کہ کراچی بیورو کے اکلوتے لیڈیز واش روم کا بلب بھی عرصہ دراز سے فیوز پڑا ہے، انتظامیہ یہ بہانہ کرتی ہے کہ رات میں کون سی لڑکی ڈیوٹی کرتی ہے،یہی وجہ ہے کہ بلب اب تک ٹھیک نہ ہوسکا۔۔ کراچی میں پڑنے والی کڑاکے دار گرمی کے بعد تو ہونا یہ چاہیئے تھا کہ انتظامیہ  بیورو میں مزید ائرکنڈیشنڈز لگواتی لیکن تازہ احکامات یہ آئے ہیں کہ جو پرانے ائرکنڈیشنڈ ہیں وہ بھی بند رہیں گے۔۔ ان کے چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔۔پپو کے مطابق انتظامیہ  نے دودھ والی چائے کے بعد قہوہ چائے بھی  بند کردی تھی جو اب خاص خاص لوگوں کے کئے کھول دی گئی یے۔۔جی این این انتظامیہ کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی کا سلسلہ بھی جاری ہے  دس۔ہزار والوں کو بھی بخشا نہیں جارہا۔۔ان کی سیلری میں بھی کٹ لگایاجارہا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں