stage ke superstar ke waarant giraftaari 388

اسٹیج کے سپراسٹار کے وارنٹ گرفتاری جاری۔۔

اسٹیج اداکارطارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ،عدالت نے بچیوں کاخرچہ ادانہ کرنے پروارنٹ گرفتاری جاری کئے۔نجی ٹی وی فیملی کورٹ میں سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق شوہر 2 بچیوں کاخرچہ ادانہیں کررہا،فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے درخواست پرسماعت کی ،عدالت نے طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے بچیوں کاخرچہ ادانہ کرنے پروارنٹ گرفتاری جاری کئے،طارق ٹیڈی کے 15 اگست تک قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں