پاکستان تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنے متنازعہ بیانات اور”اچھوتےکاموں”کی بنیاد پر میڈیا میں ان رہنے کافن جانتے ہیں۔۔کراچی میں ہونے والی بدترین لوڈشیڈنگ پر عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے مل کر مستعفی ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تو کراچی سے ہی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر علی زیدی بھی میدان میں آگئے۔۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سےرکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پرٹویٹ کرتےہوئے اپنی بے بسی کا اظہار کیا اور کہا کہ””میں اعتراف کرتاہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں،اپنےشہر کےلوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں،مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنےحلقےکےلوگوں کاتڑپناسسکنااورمونس علوی کے جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا ،وَزیراعظم سے وقت مانگا ہے، مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا۔””ڈاکٹر عامر لیاقت کے ٹویٹ پر وفاقی وزیر علی حیدر زیدی میدان میں کود پڑے اور ڈاکٹر عامر کو جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “”عامر بھائی! میں ایک چھوٹا سا آدمی ہوں، لیکن یہ گارنٹی دے سکتا ہوں کہ میرے ہوتے ہوئے آپکا استعفی منظور نہیں ہوگا،انشاء اللّہ مل کر کراچی کی روشنیاں لوٹائیں گے, اس دوران بلاول سے وصیت کی تصدیق شدہ کاپی تو مانگ لیں۔۔.

