american sahafi ki mulk badri 13 october tak rok di gyin

امریکی صحافی کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا۔۔

سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف نازیبا ٹویٹ کے معاملے پر امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹانے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان نے ندیم مغل کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے انکوائری کرے اور شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 15 جون کو عدالت ایف آئی اے کو اس معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے چکی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں ایک واقعہ کی 2 ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتیں، لہذا سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست نمٹائی جاتی ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار ایف آئی اے کی انکوائری میں شامل تفتیش ہو۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں