کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن جہان پاکستان اور نائنٹی ٹو نیوز سے صحافیوں کی اچانک جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔۔ایسوسی ایشن کے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ کورونا کی وبا کے دوران صحافی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ادارتی اور صحافتی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔۔انہیں ریلیف اور شاباشی کی جگہ چینل مالکان نوکریوں سے نکال رہے ہیں۔۔کرونا وبا کے دوران جہاں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کررہے ہیں وہیں صحافی بھی اپنی اور اپنے گھر والوں کی جان کو خطرے میں ڈاکل کر فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں۔۔اس کے باوجود صحافیوں کو جبری طور پر برطرف کیا جا رہا ہے۔۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن سندھ حکومت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے میڈیا مالکان اور اداروں کے خلاف کارروائی کریں اور برطرف ہونے والے صحافی بھائیوں کی مالی مدد کا بھی اعلان کیا جائے۔۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا مالکان صحافیوں کو جبری طرف کرکے حکومتی احکامات کو نظر انداز کررہی ہے، حکومت ایسے میڈیا کے خلاف کاروائی کریں۔۔

