masood hashmi map ke bila muqaabla sadar muntakhib

مسعود ہاشمی “میپ” کے بلامقابلہ صدر منتخب۔۔

سید مسعود ہاشمی (تمغہ امتیاز) چیف ایگزیکٹو اورینٹ میکین کو مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان ایم اے پی کے 50ویں سالانہ اجلاس عام کے بعد بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے، یہ 12واں موقع ہے جب سید مسعود ہاشمی کو مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان ایم اے پی کا بلامقابلہ صدر منتخب کیا گیا ہے اس سے قبل وہ انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پاکستان چیپٹر) کے دو مرتبہ اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے دو مرتبہ صدر رہے ہیں۔ مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے دیگر منتخب عہدیداران میں وائس پریزیڈنٹ عمران احمد، اعزازی سیکرٹری عامر پاشا اور اعزازی خزانچی علی حسن نقوی شامل ہیں، جبکہ کونسل ممبران میں مسز شمسہ ویرانی، عامر پاشا ، سید طالب کریم، سکندر سلطان اور ایس ایم صلاح الدین احتشام شامل ہیں ۔( پریس ریلیز)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں