mashriq akhbaar ke bandiles se chars bar aamad

مشرق اخبار کے بنڈلوں سے چرس برآمد۔۔

نوشہرہ کے قریب پولیس نے صوبہ خیبرپختونخوا میں اردو کے سب سے زیادہ اشاعت والے اخبار مشرق کے بنڈلوں میں ملک کے مختلف حصوں کو منشیات اسمگل کرنے کا دھندہ بے نقاب کردیا۔۔اطلاعات کے مطابق رسالپور پولیس نے رشکئی انٹرچینج پر ایک کارروائی کے دوران ایک کار میں مشرق اخبار کے بنڈلوں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔۔جب کہ مشرق اخبار  تقسیم کرنے والا پشاور کے رہائشی محمد سہیل  کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج نہ کرنے کے لئے پولیس پر شدید دباؤ ڈالا گیا لیکن ڈی پی او نجم الحسنین نے تمام سفارشیں اور پریشر کو مسترد کردیا۔۔ملزم نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم میں کہا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی بنڈلوں میں منشیات اسمگل کرتا رہا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں