bijli ke mein ptv fees khatam karne ka faisla

پی ٹی وی پر غلط نقشہ کیوں چلا؟ انکوائری کا حکم ۔۔۔

پی ٹی وی کی اسکرین پر پاکستان کا غلط نقشہ دکھانے سے متعلق خبروں کا سخت نوٹس لے لیا گیا۔۔ پی ٹی وی انتظامیہ نے فوری طور پر اس سارے معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے کہ غلط نقشہ کیسے سرکاری ٹی وی پر دکھایا گیا۔۔ پی ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری آفس آرڈر میں  اعتراف کیا گیا ہے کہ غلط نقشہ  آن ائر جانا انتہائی لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ ہے جس کے کارپوریشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔۔ آرڈر میں بتایاگیا کہ انکوائری کمیٹی بنائی جائے گی جو چیف ٹیکنالوجی آفسر اور ڈائریکٹر اسپورٹس پر مشتمل ہوگی جو اس سارے معاملے کی جانچ کریں گے۔۔ آفس آرڈر میں ان لوگوں کے نام بھی بتائے گئے ہیں جن کے خلاف انکوائری شروع کی جائے گی۔۔ جن میں چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز قطرینہ حسین، ڈائریکٹر پروگرامنگ کنول مسعود، کنٹرولر انچارج کرنٹ افیئرز عبدالرشید، پرڈیوسر پروگرام مکیش کمار، پرڈیوسر کرنٹ افیئرز تیمور یونس، پروگرامنگ  اسسٹنٹس محمد سدھیر اور ندا سجاد کے نام شامل ہیں۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی اس غفلت و لاپرواہی کے ذمہ دار کا تعین کرے گی ،اور ایسی سنگین غلطی دوبارہ نہ ہو اس حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کرے گی۔۔ واضح رہے کہ پی ٹی وی نے پاکستانی نقشے سے آزاد جموں و کشمیر کو بھارتی اور گلگت بلتستان کو پاکستان کے نقشے سے غائب دکھایا تھا، یہ سارے نقشے ہم نے علی عمران جونیئر پیج پر شائع کئے تھے اور پی ٹی وی کی غفلت کی نشاندہی بھی کی تھی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں