پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین کے ساتھ امریکی خاتون بلاگر نے مخدوم شہاب الدین پر بھی شرمناک الزام لگایا لیکن اب خاتون کو معانگی مانگنا پڑگئی۔ایوارڈ یافتہ صحافی ، ہم ٹی وی کے اینکر اور کالمسٹ مخدوم شہاب الدین نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ان کا نام سابق وزیر صحت سے ملتا جلتا ہے جس کی وجہ سے امریکی خاتون سنتھیارچی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد لوگ مجھے پیغامات بھیج رہے ہیں اور مختلف پوسٹس میں ٹیگ کررہے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر مزید کہا کہ وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مخدوم شہاب الدین سے سنتھیارچی کی مراد وہ نہیں ہیں۔شہاب الدین نے لکھا “ویسے بھی دوہزار گیارہ میں میں نویں کلاس کا طالب علم تھا اور صرف چودہ سال کا تھا”۔صحافی کے ٹویٹ پر امریکی خاتون نے بھی فوری ردعمل دیا اور واضح کیا کہ “یہ وہ مخدوم شہاب الدین نہیں ہیں جن کا میں نے ایف بی لائیومیں ذکر کیا۔ اس غلط فہمی پر میں آپ سے معذرت خواہ ہوں”۔

