no zaeed channels mein corona ka intkeshaaf

نوزائیدہ چینل میں کورونا کا انکشاف۔۔

اسلام آباد کے نوزائیدہ چینل جسے جلد سیٹلائٹ پر لانے کی تیاری ہورہی ہے فی الحال اسے بطور ویب چینل لانچ کیاجاچکاہے کورونا نے یہاں بھی گھر بنالیا۔۔پپو نے مخبری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ JNN نامی ویب چینل کے ایک سئینیر افسر کو کرونا ہوا ہے اور وہ کچھ دنوں سے قرنطینہ ہو چکے ہیں۔۔ اسی چینل میں مزید دو ورکرز کو کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے جبکہ اچانک کورونا کے وار سے دیگر کارکنوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔۔۔ پپو نے مزید انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ جی 13/1 گلی نمبر 86 مکان نمبر 9 میں قائم ہونے والا یہ چینل سی ڈی اے کے افسران کو بھاری رشوت دے کر قائم کیا گیا ہے پپو کے ذرائع نے بتایا کہ سی ڈی اے نے رہائشی علاقوں میں کاروباری دفاتر قائم کرنے سے منع کر رکھا ہے اور کیپیٹل ٹی وی اسی وجہ سے لاہور منتقل ہوا تھا JNN News میں کرونا کے مزید کیسز کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے اور پپو آنے والے دنوں میں چینل کی اندرونی کہانیاں بھی آپ تک پہنچائے گاa۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں