markazi mulzim ka aetaraf jurm maqtool ki asia bhi baramad

صحافی قتل کیس ایک اور اہم ملزم قابو آگیا۔۔

محراب پور میں صحافی عزیز میمن قتل کیس میں پولیس نے مزید ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق صحافی عزیز میمن قتل کیس میں ملزم ذوالفقار سہتو کو عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔پولیس اب تک صحافی عزیز میمن کے قتل میں ملزم ظفر سہتو، مشتاق سہتو، نذیر سہتو سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے،جبکہ مقدمہ میں نامزد تین ملزمان فرار ہیں۔صحافی عزیز میمن کی لاش 16 فروری کو محراب پور کے قریب نہر سے ملی تھی۔پولیس نے 19 فروری کو عزیز میمن کے کیمرہ مین سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں