mir shakeel ka fard jurm se inkaar

میرشکیل احتساب عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔۔

احتساب عدالت لاہور نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 جون تک کی توسیع کر دی ہے ۔ احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے میر شکیل الرحمٰن کے خلاف جوہر ٹائون اراضی کیس کی سماعت کی ۔میر شکیل الرحمٰن کو کرونا وائرس خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔نیب کی طرف سے سپیشل پراسکییوٹر عاصم ممتاز پیش ہوئے، اور میر شکیل الرحمن کی طرف سے ایڈوکیٹ محمد اورنگزیب نے دلائل دئیے ۔نیب پراسکیوٹر عاصم ممتاز نے کہا کہ انڈر ٹرائل کیسز میں محکمہ داخلہ عدالتی کارروائی معطل نہیں کر سکتا ۔ میر شکیل الرحمٰن کے وکیل محمد اورنگزیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب ریفرنس آجائے تو ملزم کو پیش نہ کیا جانا عدالتی کارروائی میں مداخلت کے مترادف نہیں ہے ۔عدالت نے کہا کہ جیل میں قید ملزموں سے ملاقات کی اجازت نہ دینا بھی تو آئین کی خلاف ورزی ہے۔میر شکیل الرحمٰن کے وکیل محمد اورنگزیب نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے حالات کافی پریشان کن ہیں ۔ہمارے چیمبر کےبھی کافی افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں میر شکیل الرحمن34 سال پہلے پرائیوٹ افراد سے اراضی خریدنے کے معاملے میں قید ہیں. ان کے خلاف ابھی تک ریفرنس دائر کیا گیا ہے نہ ہی کوئی کیس سامنے آیا ۔  عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ میر شکیل الرحمٰن نے 1986 میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 54 کنال پرائیویٹ پراپرٹی خریدی، اس خریداری کو جواز بنا کر قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں 5 مارچ کو طلب کیا، میرشکیل الرحمان نے اراضی کی تمام دستاویزات پیش کیں اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کروایا۔نیب نے 12 مارچ کو دوبارہ بلایا، میر شکیل الرحمان انکوائری کے لیے پیش ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں