شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اور باقی کی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کرنے والی اداکارہ و میزبان نور بخاری نے اپنی دوسری بیٹی کے ہمراہ تصویریں شیئر کردیں۔یاد رہے کہ نور بخاری نوزائیدہ کی پیدائش کی خبر کافی حد تک چھپانے میں کامیاب رہی تھیں تاہم نور کی انسٹاگرام اسٹوریز نے سوشل میڈیا صارفین کو ننھے مہمان کی آمد کا پتہ بتا دیا تھا۔عید کے موقع پر نور بخاری نے پہلی مرتبہ اپنی ننھی پری کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں اور اس سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کو دور کیا۔تصویریں شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے لکھا کہ ’میری بیٹی کی پہلی عید۔شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی سابق اینکرپرسن اور اداکارہ نور اپنی ذاتی زندگی کی سوشل میڈیا تشہیر سے گریزاں رہی ہیں، اگرچہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کرتیں لیکن انسٹا پوسٹس نے ان کی اس نئی خوشی کی خبر سنا دی تھی۔نور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو یہ بھی اندازہ ہوتا ہے ان کے گھر آئی یہ ننھی پری 5 ماہ کی ہوگئی ہے کیونکہ 14 فروری یعنی محبت کے عالمی دن کے موقع پر نور نے ایک تصویر شئیر کی تھی جس میں وہ نومولود کا ہاتھ تھامے ہوئے تھیں۔واضح رہے کہ نور کے متعلق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ انہوں نے سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کرلی ہے۔ان قیاس آرائیوں نے اس وقت جنم لیا کہ جب نور بخاری کی جانب سے عون چوہدری کی تصویر ‘مائی ہیرو‘ کے کیپش سے شیئر کی گئی تھی تاہم بعد میں پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے جوڑے کو شادی کی مبارکباد بھی دی تھی۔
خاتون اینکرکی دوسری بیٹی کی پہلی عید، تصاویر شیئر۔۔
Facebook Comments
