کراچی میں نیوزچینل کے ڈکیت رپورٹر ز قانون کے ہتھے چڑھ گئے۔۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل اور اے وی ایل سی پولیس نے مشترکہ کارروائی میں ڈمی نیوز چینل کے این کے رپورٹرز کا لبادہ اوڑھ کر وارداتیں کرنے والے کارلفٹر گروہ کو گرفتار کرلیا۔۔ گرفتار ملزمان نے اپنے چینل کے ڈپٹی بیوروچیف کی سرپرستی میں کارلفٹنگ کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے۔۔ گرفتارملزمان کے مطابق ڈپٹی بیوروچیف کراچی چورہ شدہ گاڑیوں کی حاصل شدہ رقم سے بھاری حصہ وصول کیاکرتا تھا۔۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔۔ کارروائی کے دوران کے این نیوزچینل کے تین رپورٹرز آصف، سنی اور احتشام کو گرفتارکرلیا گیا۔۔سی سی ٹی وی میں واضھ دیکھا گیا تھا کہ کے این کے نام سے پرنٹ شدہ ہائی روف میں سوار رپورٹرز کارلفٹنگ کررہے ہیں۔۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ چینل کے ڈپٹی بیوروچیف نے جرائم کرنے کے لئے میڈیا وین دے رکھی تھی۔۔چینل کی پرنٹ شدہ گاڑی ہونے کی وجہ سے ملزمان پر کسی کا شک نہیں جاتا تھا۔۔ ملزمان کی نشاندہی پرملزم احتشام کو گرفتارکیاگیا۔۔ ملزمان نے دوران تفتیش بتایاکہ ڈپٹی بیوروچیف کراچی کا آفس ڈیفنس فیز ٹو میں ڈیڑھ کمرے پر محیط ہے جہاں اکثر شام کو شباب و شراب کی محفل بھی سجائی جاتی ہے۔ ملزمان نے نیوکراچی کے علاقے سے کارچوری کا اعتراف بھی کیا، نشاندہی پر پولیس نے چوری شدہ کار برآمد کرلی۔۔گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم دانیا ل اس سے قبل بھی خواجہ اجمیر نگری پولیس کے ہاتھوں کارچوری کے جرم میں گرفتار ہوچکا ہے۔۔ پولیس نے چینل کی وین اور آلٹو گاڑی بھی برآمد کرلی۔۔ مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔۔
نیوزچینل کے ڈکیت رپورٹرز پکڑے گئے۔۔
Facebook Comments
