bijli ke mein ptv fees khatam karne ka faisla

اداکارہ کا پی ٹی وی پرڈیوسر کے ساتھ سونے سے انکار۔۔

اداکارہ سحر شنواری نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی وی کے پروڈیوسر نے اپنے ساتھ سونے کی پیشکش کی۔تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا  کہ پی ٹی وی ترک ڈرامے ارتغرل کو پروموٹ کیوں کر رہاہے، یہ اچھا ڈرامہ ہے لیکن یہ کمرشل چینلز  پر بھی دکھایا جا سکتا ہے،پی ٹی وی کو اپنی مقامی تاریخ کو اجاگر کرنا چاہیے،پی ٹی وی کو اپنے ٹیلنٹ کیلئے اتنا زیادہ پرجوش کبھی نہیں دیکھا ۔نفیسہ شاہ کے ٹوئیٹ کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ سحر شنواری نے الزام لگایا کہ پی ٹی وی میں کام کرنیوالے ایک پروڈیوسررومی نے انہیں اپنے ساتھ سونے کی پیشکش کی، انہوں نے انکار کیا تو اسے کام سے ہی نکال دیا۔ خاتون نے مزید کہاکہ انہوں نے اوپیرا سوپ کا پی ٹی وی کیساتھ ایک معاہدہ سائن کیاتھا۔اداکارہ نے لکھا ”دو سال پہلے میں  نے اوپیر سوپ  کا ایک کنٹریکٹ پی ٹی وی پروڈیوسر رومی کیساتھ پی ٹی وی میں دستخط کیا اور اگلے دن اس نے میری چھٹی کرائی کیونکہ میں نے اس کیساتھ سونے کی اس کی پیشکش ٹھکرادی تھی، میں جانتی ہوں کہ انہوں نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور میں کیسے مقامی ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا، اب وہ کم از کم حلال ذرائع سے تو کمارہے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں