shohar morning show ke khilaaf the

مارننگ شو کی خاتون اینکر ،پوری ٹیم سمیت کورونا کا شکار۔۔

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر ان کے شوہر یاسر نواز اور اداکارہ علیزے شاہ مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ندایاسر، یاسر نواز، علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان سمیع میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ندا کے مارننگ شو کے سیٹ پر موجود عملے کے اراکین میں بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملک میں پھیلی کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باوجود مارننگ شو کی شوٹنگ جاری تھی۔نجی چینل کی سابق اینکر رابعہ انعم نے بھی ٹوئٹر پر کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ مارننگ شو کی میزبان اپنے شوہر اور شو کی پوری ٹیم کے ساتھ کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں سب کے لیے دعا گو۔رابعہ انعم  کی پوسٹ کے بعد  سوشل میڈیا صارفین بالخصوص بلاگر اور ریڈیو آر جے امبرین ریاض بھی میدان میں آگئیں اور لکھا کہ ” ندا یاسر، ان کے شوہر یاسر نواز ، اداکارہ علیزے شاہ ، ان کے دوست نعمان سمیع اور پوری ٹیم کورونا میں مبتلا ہوگئی، یہ کافی افسوس کن ہے ، مہربانی کرکے گھروں میں رہیں، ڈرامے کی کاسٹ ان دنوں شوٹنگز میں مصروف ہے اور ممکن ہے کہ شوٹنگ کے دوران ہی وہ وائرس میں مبتلا ہوئے ہوں۔۔ایک اور پوسٹ میں  بتایا گیا ہے کہ علیزے شاہ، نعمان سمیع ، نوید رضا اور یاسرنواز سمیت میرا دل میرا دشمن کی  مرکزی کاسٹ  کو کورونا ہوگیا، ذرائع نے تصدیق کی اور تفصیلات کے مطابق مکمل کاسٹ اے آروائے پر ندایاسر کے شو  میں شریک ہوئی تھی، ذرائع یہ بھی تصدیق کررہے ہیں کہ ندا یاسر کا اپنا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے، یاسر فیملی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور بعد میں ان کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے لیکن ابھی تک ان کی طرف سے کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔ یہ بھی واضح رہے کہ ندا یاسر نے عید شوز بھی ریکارڈ کیے جن کے پرومو ریلیز ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں