خاتون اینکرپرسن اور اداکارہ فضا علی نے گلوکاری کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کرلیا اور باقاعدہ طور پر پہلا گانا بھی ریکارڈ کراد یا ہے جس کی ویڈیو کاٹیزر گزشتہ روز جاری کر دیا گیاہے ۔فضاعلی کا گانا ’’چاردن ‘‘عید الفطر کے دن سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جائیگا۔ احسن عباس خان نے گانے کے بول لکھے اورگانے کی کمپوزنگ بھی کی ،گانے کے ہدایتکار و پروڈیوسر صاحبزادہ محسن اورشہیر عاصم ہیں۔ فضاعلی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ گانا ایک مشکل کام ہے تاہم مجھے خود پر اعتماد ہے کہ مداحوں کو متاثر کرسکوں گی۔
Facebook Comments
