media ne corona ki moassir aagahi muheem chalai

میڈیا نے کورونا کی موثر آگاہی مہم چلائی، اسدعمر۔۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ میڈیا نے کورونا وائرس کے حوالے سے موثر آگاہی مہم چلائی۔ اُن کا کہنا ہے کہ دنیا کے بہترین ذہن ہماری مدد کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ کورونا آگاہی میں زبردست کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بھی بتدریج بڑھا رہے ہیں، ٹیسٹنگ صلاحیت میں 27 گنا اضافہ ہوچکا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم ایک مربوط حکمت عملی کے تحت آگے چل رہے ہیں، ہم اگلے 6 ہفتوں کا بھی دیکھ رہے ہیں کہ کیا صورتحال ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کاروباری حضرات ہمیں کہتے تھے کہ آپ آسانی پیدا کردیں ہم ایس او پیز پر عملدرآمد کریں گے۔اسد عمر نے کہا کہ این ڈی ایم اے کا کردار قابل ستائش ہے، سب سے بڑھ کر یہ چیز ہے کہ آپ کی حکومت آپ سے سچ بول رہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں