پپو نے انکشاف کیاہے کہ آپ نیوز عید کے بعد ری لانچ کیا جارہاہے۔۔ پپو کے مطابق آپ نیوز جن وجوہات کی بناپر اچانک دس یا گیارہ اپریل کو بندکیاگیا تھا وہ تمام وجوہات دور ہوگئی ہیں۔۔ پپو نے بتایاہے کہ آپ نیوز کا لائسنس ملک ریاض کے نام کردیاگیاہے اور آفتاب اقبال تمام معاملات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔۔ پپو کا کہناہے کہ آپ نیوز کو عید کے فوری بعد آن ائر کیا جارہاہے لیکن امکان ہے کہ ٹیم میں کھ تبدیلیاں بھی کی جائیں۔۔ پپو سے جب آپ نیوز کے ورکرز کی اعلان کردہ تنخواہیں نہ ملنے سے متعلق جب سوال کیاگیا تو پپو نے بتایا کہ سیلریز ورکرز کا حق ہے ایک دو روز میں ممکن ہے کہ ادا کردی جائیں اگر کسی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا تو آنے والے ورکنگ ڈیز میں لازمی تنخواہیں دے دی جائیں گی۔۔
Facebook Comments
