ملتان میں پہلا صحافی، کورونا کا شکار۔۔

روہی نیوز ملتان میں پہلا کورونا کیس سامنے آگیا ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ روہی ٹی وی ملتان بیورو کے ایک رپورٹر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔۔ اور یہ ملتان کے میڈیا ورکرز میں پہلا کیس ہے ۔۔پپو کا کہناہے کہ ملتان بیورو میں سترہ لوگوں کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے جس میں سے مذکورہ رپورٹر کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے، جس کے بعد جمعرات(کل) مزید پچیس ورکرز کے ٹیسٹ لئے گئے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ سٹی گروپ کاہیڈ آفس بند ہونے کی وجہ سے لاہور کا عملہ ملتان آکر روہی کی نشریات چلارہا ہے۔۔ایم سی آر۔۔پی سی آر ۔۔ملتان میں  ہی بنائے گئے ہیں۔۔ جس کی وجہ سے ملتان کے مقامی ورکرز خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ  لاہور کے عملے کے آنے کی  وجہ سے ملتان مین بھی مزیدکیسز آنےکا خطرہ پیدا ہوگیاہے۔۔رمضان میں افطار کے حوالے سے پپو نے بتایا کہ ملتان بیورو میں فی کس پچاس روپے افطار کے لئے دیئے جارہے ہیں۔۔ اور کسی کو افطاری کے لئے باہرجانے کی اجازت نہیں ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں