انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے)نے صوبہ پنجاب میں ایک صحافی کی پراسرار حالات میں ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع قصور کے علاقے پھول نگر سے تعلق رکھنے والے صحافی سعید قیصر کی لاش بدھ کو ایک عمارت میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھی، جبکہ وہ پیر 27اپریل سے لاپتہ تھے۔ ادھر پاکستان فیڈرل آف یونین(پی ایف یو جے) کے صدر جی ایم جمالی ، سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم اور کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یوجے) کے صدر حسن عباس، سیکرٹری عاجز جمالی، نائب صدور اعجاز احمد، رفیق بلوچ، خازن سیما شفیع، جوائنٹ سیکرٹریز ناصر شریف، لبنیٰ جرار اور اراکین ایگزیکٹو کونسل نے بھی سعید قیصر کی مشکوک ہلاکت کی پرزور مذمت کی ہے۔
Facebook Comments
