لاک ڈاؤن میں کراچی پولیس تو عوام سمیت صحافیوں اور میڈیا ورکرز سے انتہائی ناروا سلوک کرہی رہی تھی،وہیں اب کراچی میں ٹریفک پولیس نے بھی صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔۔ تازہ واقعہ میں کراچی میں صدر ٹریفک سیکشن کے افسر صفدر محمود نے سینئر فوٹو جرنلسٹ سلطان چاکی سومرو کے خلاف انتقامی کارروائی کی، گوراقبرستان کے قریب لگے ناکے پر سلطان چاکی کو روکا،وہاں موجود اہلکاروں نے فوٹو جرنلسٹ سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا ،اپنا تعارف کرانے اور میڈیا کا کارڈ دکھانے پر آگ بگولہ ہوگئے،،سلطان چاکی سومرو کورنگی میں روزنامہ اوصاف کے دفتر سے کراچی پریس کلب جارہے تھے۔۔ پولیس نے نہ صرف چالان کیا بلکہ موٹرسائیکل بھی ضبط کرلی، چالان بھرنے کے کئی گھنٹے بعد بائیک ریلیز کی۔۔ فوٹوگرافرز کی تنظیم پیپ نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو ہراساں اور تنگ کرنے کا سلسلہ روکا جائے۔۔
ٹریفک اہلکار بھی صحافیوں کو تنگ کرنے لگے۔۔۔
Facebook Comments
