خیبرپختونخوا میں دو صحافیوں کو گرفتار کرلیاگیا۔۔ اطلاعات کے مطابق پشاور میں جی نیوز کے بیوروچیف ارسلان احمد کو پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا۔۔ ارسلان احمد اس وقت قصہ خوانی بازار میں کوریج کررہے تھے،پولیس نے انہیں وین میں پھینکا اور موبائل فون بھی چھین لیا۔۔مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ لوکل انتظامیہ جان بوجھ کو صحافیوں کو نشانہ بنارہی ہےاور انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی کوشش بھی کررہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ارسلان احمد نے پولیس کو اپنے صحافی ہونے کا ثبوت بھی دیا لیکن اسٹنٹ کمشنر نے ان کی بات پر کان ہی نہیں دھرے۔۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں لاک ڈاؤن کے دوران صحافیوں اور میڈیا ورکرز تمام پابندیوں سے مستثنی قرار دیئے گئے ہیں۔۔ ان کے آنے جانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔۔دوسری طرف مردان پریس کلب کے صدر لطف اللہ لطف کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔۔ خیبر یونین آف جرنلٹس نے لطف اللہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ لطف اللہ کو فوری طورپر رہاکیاجائے اور ان کی گرفتاری میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔۔
خیبرپختونخوا میں 2 صحافی گرفتار۔۔
Facebook Comments
